سِکّہ رائج الوقت
تعلیم تھی، خاندانی نجابت تھی، ذاتی شرافت تھی، اچھی شہرت تھی، مگر اُس کے پلے وہ شے نہ تھی جس کی حکومتی حلقوں میں مانگ تھی۔ یہ ضیاء الحق کا زمانہ تھا۔ اُس نے ‘اِن‘ ہونے کی بہت کوشش کی۔ یہ ملک اُس کا بھی تھا۔ وزارتوں، سفارتوں، گورنریوں پر اس کا بھی حق تھا۔ […]
زندگی کا آخری کھانا
یہ گنوار نہیں تھے۔ کسی جنگل سے نہیں آئے تھے۔ ان پڑھ بھی نہیں تھے۔ یہ کسی سیاسی جماعت کے، دریاں بچھانے والے، کارکن بھی نہیں تھے۔ نہ یہ دیہاڑی پر کام کرنے والے مزدور تھے۔ کسی عرس کے لنگر پر ٹوٹ پڑنے والے خوش عقیدہ عوام سے بھی ان کا کوئی تعلق نہ تھا۔ […]
ساتھ وِیل چیئر بھی رکھی ہے!
زمانے کی گردش ایک بار ہسپانوی شہر بارسلونا لے گئی۔ یہ سال کی آخری شام تھی۔ میزبان تین پاکستانی بھائی تھے۔ ان میں سے ایک مجھے بارسلونا کے مرکزی چوک پلازا ڈی کیٹالونا لے گیا۔ ابھی نیا سال شروع ہونے میں تقریباً ایک گھنٹہ رہتا تھا۔ لوگوں کے ٹھٹھ کے ٹھٹھ لگے تھے۔ اس چوک […]
اک پیڑ تھا اور اُس پہ آلوچے لگے ہوئے
ملبوسات کے بعد خواتین کو زیادہ شوق شاید باورچی خانے کے سامان کا ہوتا ہے۔ فرائی پین، پتیلے، دیگچیاں، برتن رکھنے کے لیے لوہے کی جالی دار مستطیل ٹوکریاں اور نہ جانے کیا کیا۔ ایک زمانے میں لکڑی کا ایک ڈبہ سا ہوتا تھا جس میں خانے بنے ہوتے تھے۔ ان خانوں میں نمک، مرچ، […]
ٹرین سروس ! تاشقند سے گوادر تک !!
اس نے سر پر بڑی سی پگڑی باندھ رکھی تھی۔چہرا سرخ اور بڑا تھا۔ایک عجیب کیفیت اس کی آنکھوں سے چھلک رہی تھی۔ لگتا تھا وہ ابھی ابھی گھوڑے پر ایک طویل سفر کر کے آیا ہے۔ فارسی میں مزاج پرسی کی تو کھِل اُٹھا اور شستہ فارسی میں پوچھنے لگا ”بدخشاں کا لاجورد دیکھو […]
کبھی اس پہلو پر بھی غور فرمائیے!
کمشنر کی سطح کے ایک افسر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری روا ہے یا نا روا‘ اس کا فیصلہ تو عدالت کرے گی! یوں تو تاریخ بھی ایک عدالت ہی ہے! غیر رسمی عدالت! تاہم تاریخ کی عدالت کا فیصلہ دیر سے آتا ہے! یہ گرفتاری رنگ روڈ سکینڈل کا شاخسانہ ہے جو […]
ہم آخری چھ میں ہیں!
آخری چھ میں ہمارے ساتھ اور کون کون ہے ؟ پہلے چھ والے کون ہیں؟ ہم آخری چھ میں کیوں ہیں ؟ پہلے چھ میں کیوں نہیں ؟ آخری چھ میں ہمارے دیگر پانچ ساتھی صومالیہ‘ یمن‘شام‘عراق اور افغانستان ہیں! پہلے چھ میں جاپان‘ سنگاپور‘ جنوبی کوریا‘ جرمنی‘ اٹلی اور فن لینڈ ہیں۔ یہ مقابلہ […]
خوش گمانیاں
”پاکستان ایک زرعی ملک ہے‘‘۔ اس خوش گمانی میں ہمیں بچپن ہی سے ڈال دیا جاتا ہے جس کا حقائق کی دنیا سے دور کا تعلق بھی نہیں۔ اگر ملک زرعی ہوتا تو ہم اناج اور دیگر اشیائے خوردنی میں خود کفیل ہوتے۔ مگر ایسا نہیں ہے۔ کبھی ہم گندم درآمد کرتے ہیں کبھی چینی۔ […]
کیا کھویا ہے‘ کیا پایا ہے؟
ہم نے اس عشق میں کیا کھویا ہے کیا پایا ہے ؟ یعنی افغانستان کے معاملے میں…؟ ہمیں اپنے آپ سے پوچھنا ہو گا کہ کیا امریکہ ہم سے خوش ہے ؟ کیا افغان حکومت ہم سے خوش ہے ؟ کیا طالبان ہم سے خوش ہیں؟ اور کیا افغان عوام ہم سے خوش ہیں ؟ […]
رات بھر میں بے پَروں کے پر نکل آئیں گے کیا ؟؟
شام ہو رہی تھی۔ اسے دریا کے پار جانا تھا اور دریا ابھی دور تھا۔ اس نے تیز تیز چلنا شروع کردیا۔ اتنا تیز جیسے بھاگ رہا ہو۔ ہانپتاہوا دریا کے کنارے پہنچا تو لوگوں نے بتایا کہ آخری کشتی جا چکی ہے مگر ابھی آواز کی رسائی میں ہے۔ اس نے پوری قوت سے […]