مقامِ محمود

سیدنا محمد رسول اللہﷺ کے مقاماتِ عالیہ اور خصائصِ کبریٰ میں سے ایک اہم اعزاز ”مقامِ محمود‘‘ ہے، اس کی بابت اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور رات کے کچھ حصے میں تہجد پڑھا کیجیے جو آپ کے لیے اضافی عبادت ہے، یقینا آپ کا رب آپ کو مقامِ محمود پر فائز فرمائے گا‘‘ (بنی اسرائیل: […]

شمائلِ مصطفیﷺ … (مکمل کالم)

دنیا بھر کے درختوں سے قلم بنا دیے جائیں، سمندروں اور دریاؤں کے پانیوں کو روشنائی میں تبدیل کر دیا جائے اور بنی نوعِ انسان کے ساتھ جنّات بھی مل جائیں اور سب مل کر مصطفی کریمﷺ کے حسن و جمال کی عظمتوں اور تابانیوں کو احاطۂ تحریر میں لاناچاہیں، تو قلم فنا ہو جائیں، […]

امام احمد رضا کا نعتیہ کلام اور عظمت ِ مصطفیﷺ

امام احمد رضا قادری کا نعتیہ کلام شاعرانہ تخیل نہیں ہے‘ بلکہ آیاتِ قرآنی اور احادیث نبویہ کی ترجمانی ہے اورمقدّساتِ دین کی محبت کا درس ہے‘ واقعات اور احادیثِ مبارکہ کوآپ نے اس طرح کمالِ اختصار کے ساتھ بیان کیا کہ گویا دریا کو کوزے میں بند کردیا ہے ‘ اس سے اُن اشعار […]

کیا پاکستان میں اسلام قبول کرنا جرم ہے! …(مکمل کالم)

سندھ اسمبلی نے 16 فروری 2021ء کو ایک بِل پاس کیا تھا، اس کا عنوان تھا: ”جبری تبدیلیٔ مذہب‘‘۔ اس کے بعد ہم نے علماء کے ایک وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ جنابِ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی تو انہوں نے اسے روک دیا اور گورنر کے دستخط سے ایکٹ نہیں بنا، پھر […]

امام عالی مقامؓ کے خطبات… (حصہ اول تا دوم)

شبِ عاشور جب کہ موت سر پر کھڑی تھی ‘امامِ عالی مقام حضرت حسین بن علی رضِی اللّٰہُ عَنْہما نے رات کے پہلے پہر اپنے گھر والوں کو کچھ وصیتیں کیں اور فصیح وبلیغ کلمات میں حمد وصلوٰۃ بیان کرنے کے بعداپنے اصحاب کو فرمایا : ”تم میں سے جو بھی شخص آج کی رات […]

محرم الحرام

قمری سال (Lunar Calendar) کو سنِ ہجری یا اسلامی سال سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ اسلامی عبادات زکوٰۃ، روزہ اور حج کا تعلق قمری سال سے ہے۔ اسی طرح اگر کسی خاتون کا شوہر قمری سال کے کسی مہینے کی پہلی تاریخ کو وفات پا جائے تو چار قمری […]

سیدنا فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کی خدمات

امیر المومنین‘ خلیفۃ المسلمین شہیدِ محراب و منبر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اُمت کے بڑے فقیہ، مجتہد اور عالم تھے۔ رسول اللہﷺ نے بارہا آپؓ کے علم و فضل کی شہادت دی۔ احادیث مبارکہ میں ہے: (1) ”نبی کریمﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے حق بات کو عمرؓ کی زبان اور دل […]

مقامِ فاروقِ اعظمؓ بزبانِ اہلِ بیتِ نبوت رضی اللہ عنہم

”محمد بن حنفیہؓ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد ماجد حضرت علیؓ سے عرض کی: رسول اللہﷺ کے بعد تمام لوگوں میں سب سے بہتر کون ہے؟ فرمایا: ابوبکر،ؓ میں نے عرض کی: پھر کون ہے؟ فرمایا: عمرؓ۔ (بخاری: 3671)۔ مشہور محقق و عالم ابوعمرو محمد بن عبدالعزیز الکشی بیان کرتے ہیں: ابوعبداللہ (علیہ […]

انسانی جان کی بے حرمتی

اسلام نے بے قصور انسان کی جان کو بڑی حرمت عطا کی ہے حتیٰ کہ قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”جس نے کسی (بے قصور) انسانی جان کو قصاص یا فساد فی الارض (کے جرم کے ارتکاب) کے بغیر قتل کیا تو گویا اُس نے تمام انسانوں کو قتل کر دیا اور جس […]

مالی صدقہ قربانی کا بدل نہیں ہے!

بعض اوقات قربانی کے دنوں میں‘ سیلاب یا کسی اور قسم کی ناگہانی آفات کا سلسلہ رونما ہو جاتا ہے، ایسی صورتحال میں بعض لبرل حضرات یہ کہتے سنائی دیتے ہیں ”ہمارے ملک میں تباہ کن سیلاب آیا ہے، جس سے کافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے، لاکھوں لوگ بے گھر ہیں، قربانی کو […]