اُن 3 لاکھ+ انسانوں کی خاموش چیخ ؛ جنہیں پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں نے بھلا دیا

کرکٹ کا شور ہر طرف تھا۔ پاکستان کی جیت کا جوش، اور حامد میر کا ٹویٹ: “Pakistanis love Bangladesh.” — Hamid Mir ہاں ہم بنگلہ دیش سے نفرت نہیں کرتے۔ ہم اس سرزمین سے دشمنی نہیں رکھتے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ محبت صرف کرکٹ کے میدان نہیں مانگتے-محبت انصاف بھی مانگتی ہے۔ اور جب […]

کتاب کوئی نہیں پڑھتا: قلم، قاری اور کلک کی ڈیجیٹل کہانی

کچھ روز پہلے میں نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ اس بار میں اپنی نئی اردو کتاب "کالم کہانی: ڈھاکہ سے غزہ تک، وطن سے محبت کرنے والوں کی تباہی کا صرف ڈیجیٹل ورژن کروں گی، روایتی ہارڈ کاپی پرنٹ نہیں۔ اور بس پھر کیا تھا. پیغامات، تبصرے اور سوالات کی ایک چھوٹی سی […]

مداری، درباری اور لکھاری — بات کرنی اتنی مشکل کیوں؟

بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی جیسی اب ہے تری محفل کبھی ایسی تو نہ تھی بات مشکل ہے، مگر اتنی بھی مشکل؟ غزہ میں آج ایک نسل کشی جاری ہے اور یہ صرف بموں، بارود یا بندوقوں سے نہیں بلکہ معصوم بچوں اور نہتے شہریوں کے خلاف بھوک کو بطور ہتھیار […]

بنگلہ دیش کے مطالبے اور پاکستان کے مکالمے

اس وقت پاکستانی انٹرنیٹ پر یا تو آرمی چیف کی حالیہ تقریر پر گفتگو ہو رہی ہے، یا 18 اپریل 2025 کو پاکستان کی خارجہ سیکریٹری آمنہ بلوچ اور بنگلہ دیش کے خارجہ سیکریٹری جاشم الدین کی ملاقات کا چرچا ہے۔ دل تو چاہتا تھا کہ چیف صاحب کی تقریر پر کچھ لکھوں، لیکن خیرخواہ […]

مٹی کی محبّت میں

سابقہ مشرقی پاکستان، بہاری اور دیگر کمیونٹیز کی بے مثل قربانیاں جو انہوں نے پاکستان کو ٹوٹنے سے بچانے کی لئے ادا کیں اور محصورین کی بے بسی کے حوالے سے کئی تاریخی حقائق پاکستان کا مین سٹریم میڈیا اور اکادمیا مجھ سے، آپ سے، ہم سب سے یا تو چھپاتا رہا ہے یا خود […]

فلسطین اور پیٹر کی پیس مارچ – میرا ایک جذباتی اور کچھ کچھ فکر انگیز بلاگ

کیا آپ پیٹر آسوالڈ سے واقف ہیں؟ کچھ گھنٹے قبل، میں بھی ان سے ناآشنا تھی۔ الجزیرہ ٹی وی چینل کی ایک خبر نے مجھ سمیت لاکھوں انسان دوست، خاص طور پر بے بس اور حساس مسلمانوں کو مجبور کر دیا کہ وہ ان کے بارے میں جانیں۔ میں ان پاکستانی قارئین سے، جو اکثر […]

بہاری المیہ: تاریخ کا بھولا باب

پاکستان میں احساس زیاں کے احساس سے بھی مبرا کرنے کے عمل کو بڑی مہارت سے نافذ کیا گیا ہے . کچھ شواہد ان تو انسانی ترقی اور صنفی برابری کے شرمناک درجات سے ہی مل جاتے ہیں .علم، شعور یا ادراک کی کمی کے نتائج کئی صورتوں میں ظہور پذیر ہوتے رہتے ہیں . […]

آٹوگراف اور انسان

"معمول ” کے حالات ہوں بقول ٹی وی چینلز اور آپ اسلام آباد کے رہائشی بھی ہوں تو اچھا، سچا اور کارآمد کالم لکھنا مشکل ہی نہیں نا ممکن بھی لگا . پھر زندگی کو ڈی کلٹر کرنے کے لئے ایک پرانی الماری کو ڈی کلٹر کرنا شروع کیا تو ہائی سکول کے زمانے کی […]

کج سانوں مرن دا شوق وی سی

کچھ طویل وقفے کے بعد ایک تحریر اپنے قارئین کی نذر کر رہی ہوں. سنجیدہ اور حساس مدیرہ رابعہ سید نے ایک دو بار اپنے مخصوص مخلصانہ انداز میں ٹٹولا بھی. میں نے ان کو اپنے ڈپریشن اور تھکن کے بارے میں بتا دیا. ہر نئی چوٹ وقتی طور پر بکھیر دیتی ہے، رنج دیتی […]

اگلے جنم موہے بیٹیا نہ کییجو یا کسو کو بھی بیٹیا نہ دیجیو

بے مثل قرۃ العین حیدر جو عینی آپا بھی کہلائیں کی سترویں برسی پر کچھ خیالات انٹرنیٹ پر ان کے وکیپیڈیا پر پڑھا کہ قرۃ العین حیدر (20 جنوری 1927، علی گڑھ، برطانوی ہندوستان [اب بھارتی ریاست اتر پردیش]—21 اگست 2007، نوئیڈا، اتر پردیش، بھارت) میں پیدا ہونے والی ایک بھارتی مصنفہ، ایڈیٹر، محقق، اور […]