عمر شریف کا’ قاتل ‘کون ہے ؟

عمر شریف کی بیٹی کو گُردے کا مرض لاحق تھا، اُس کے جگر کی پیوند کاری ہونا تھی، جس ڈاکٹر نے عمر شریف کی بیٹی کا یہ آپریشن کیا اُس کا نام فواد ممتاز تھا جو لاہور جنرل اسپتال میں سرجن تھا۔ عمر شریف اُس وقت تین ماہ کے لیے امریکہ گئے ہوئے تھے اور […]

بیزاری + سُستی = ؟

طبیعت پر آج کل عجیب سی بیزاری چھائی ہوئی ہے، شاید موسم کا اثر ہے لیکن موسم کا اثر کیا صرف مجھ پر ہی ہے؟ ہمیں تو جو بات سمجھ نہیں آتی وہ یا تو خدا پر ڈال دیتے ہیں یا موسم پر۔ میاں، آج کل سستی کیوں چھائی ہے؟ موسم کا اثر ہے۔ تم […]

علامہ اقبال نے ٹھیک نہیں کیا!

اگر ہمیں کوئی شخص پاکستا ن کے مشاہیر کی فہرست مرتب کرنے کے لئے کہے تو ادب، شاعری، فلسفہ، مذہب، صحافت، تاریخ اور قانون کے شعبوں میں سے ہم کن لوگوں کو چُن کر ایسی فہرست میں داخل کریں گے ؟چلئے صرف ادب کی فہرست مرتب کرکے دیکھتے ہیں۔ اشفاق احمد، پطرس بخاری، فیض احمد […]

ہمارا نصاب کیسا ہو، علامہ اقبال جیسا ہو

’’غضب خدا کا میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ مملکت خدادا د پاکستان میں یہ دن بھی آئے گا۔کہاں گئے وہ لکھاری اور دانشور جو حکومتی اہلکاروں کو معمولی لغزشوں پر آڑے ہاتھوں لیتے تھے مگر اب کسی کو یہ توفیق نہیں ہو رہی کہ اِس موضوع پر قلم اٹھائے، سب کو سانپ […]

(مت) سمجھو ہم نے بھلا دیا!

اگر کوئی پاکستانی صدق دل سے یہ سمجھتا ہے کہ طالبان اللہ کے سپاہی ہیں، مجاہد ہیں، انہوں نے محض جذبۂ ایمانی کے بل پر کفر کو شکست دی ہے اور اب وہ افغانستان کی سر زمین پر اللہ کا نظام نافذ کریں گے تو اسے چاہئے کہ فوراً بوریا بستر باندھے اور بال بچوں […]

غربت میں کون سی عظمت ہے؟

مجھے اُن لوگوں پر رشک آتا ہے جو ہر مسئلے کا حل چٹکیوں میں سمجھا دیتے ہیں اور دنیا کے پیچیدہ موضوعات پر یوں بات کرتے ہیں جیسےانہیں اُن سے متعلق تمام علوم ازبر ہوں۔ سوال چاہے جتنا بھی گھمبیر ہو، جواب میں آپ کبھی اُن کے منہ سے یہ نہیں سنیں گے کہ میں […]

اولمپک ایسوسی ایشن بازار سے ہی تمغہ خرید لے!

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ایک قسم کی سرکاری تنظیم ہے جو گزشتہ تہتر برس سے قائم ہے ۔ تنظیم کی ویب سائٹ پر اِس کا مشن کچھ یوں لکھا ہے کہ اِس کا مقصد ’’اولمپک چارٹر کے تحت اولمپک ایسو سی ایشن کے وژن کو قابل عمل طریقے سے پھیلا کر پاکستان میں اولمپک تحریک […]

اڑھائی ہزار سال پہلے کی چند ملاقاتیں

آج سے 2700سال پہلے جب میں یونان میں تھا تو میرا فلسفیوں کے ساتھ کافی اٹھنا بیٹھنا تھا، یہ کوئی ایسی عجیب بات نہیں تھی، اُس دور میں یونان میں ہر دوسرا بندہ فلسفی تھا، حتّٰی کہ جو گوالا میرے گھر دودھ پہنچایا کرتا تھا وہ بھی اپنا ایک خاص فلسفیانہ نقطہ نظر رکھتا تھا، […]

پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کی سیاحت کا موازنہ

مجھے ایڈونچر کا کوئی شوق نہیں اور سفر کے دوران تو بالکل نہیں۔ میں آرام دہ سفر کا قائل ہوں۔ بیاباں میں خیمے لگا کر رہنے یا پہاڑوں پر ہانپتے ہوئے چڑھنے میں مجھے کوئی دلچسپی نہیں (انگریزی میں جسے ’ہائیکنگ‘ کہتے ہیں)۔ میرا ماننا ہے کہ جب ﷲ کی ساری زمین ہی خوبصورت ہے […]

دلیپ کمار میں کیا خاص بات تھی؟

دلیپ کمار کے بارے میں کوئی ایسی بات کرنا ممکن نہیں جو اِس سے پہلے کسی نے نہ کی ہو، سوائے اِس بات کے کہ وہ بہت بڑے اداکار تو تھے مگر یہ کہنا کہ اُن سے بڑا کوئی اداکار آج تک برصغیر میں پیدا نہیں ہوا، شاید مبالغہ آرائی ہو۔ کچھ عرصہ پہلے تک […]