یہ آخری کشتی نہیں جو ڈوبی ہے
آپ میں سے جن لوگوں نے نیٹ فلیکس پر فلم The Swimmersنہیں دیکھی وہ یہ فلم ضرور دیکھیں ۔یہ دو بہنوں کی کہانی ہے جن کا تعلق شام سے ہے، اِن کا باپ انہیں تیراکی کی تربیت دیتا ہے تاکہ یہ اولمپک میں شرکت کرکے اپنے ملک کے لئے تمغہ جیت کر لائیں ۔ لیکن […]
مزاح لکھنا مشکل کیوں ہے؟
اللہ کو جان دینی ہے، جتنا مشکل کام مزاح لکھنا ہے اتنا مشکل شاید بچہ جننابھی نہیں۔ مجھے بچہ جننے کا کبھی تجربہ تو نہیں ہوا (اور مستقبل میں بھی کوئی ارادہ نہیں) البتہ مزاح میں منہ مارتا رہتا ہوں اسی لئے جب بھی یہ سوچ کر لکھنے بیٹھتا ہوں کہ آج شگفتہ سی تحریر […]
کیا جمہوریت ہے اور کیا فسطائیت
گزشتہ دنوں گلالئی اسماعیل،جوایک پاکستانی پشتون ہیں، نےٹویٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ جب وہ اپنے والدین کو پاکستان کی عدالتوں میں چکر لگاتے ہوئے دیکھتیں تو کبھی کبھار رنجیدہ ہوکر لکھتیں کہ مائیں تو سب کی سانجھی ہوتی ہیں ۔اِس کے جواب میں اُس وقت کے ’ہتھ چھُٹ نوجوانوں‘ نے جو کچھ […]
انقلاب اور بغاوت کے درمیان لکیر
انقلاب دو طرح کا ہوتا ہے ، ایک وہ جو کامیاب ہوجائے اور دوسرا وہ جو ناکام ہو جائے ۔ناکام ہونے والا انقلاب دراصل انقلاب نہیں ہوتا بلکہ وہ بغاوت کہلاتا ہے ۔ کامیاب انقلاب کے بعد بادشاہوں اور حکمرانوں کو عموماًاُن کے ساتھیوں سمیت محلات سے باہر گھسیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا […]
اگر الف، ب اور ج کو موٹیویشنل اسپیکر مل جاتے؟
الف کی پیدائش فرانس کے ایک قصبے میں ہوئی ، جس زمانے میں وہ جوان ہوا وہ جنگ کا دور تھا ، فرانس اور جرمنی کے درمیان جنگ جاری تھی ، الف نے سوچا کہ اسے بھی جنگ میں حصہ لینا چاہئے سو وہ بھی جنگ میں کود گیا ، لیکن پھر کرنا خدا کا […]
ایک بے ربط کالم
ایک واقعہ۔چند دن پہلے میں کسی دوست کی طرف جا رہا تھا ، رات کاوقت تھا ، جس سڑک پر میری گاڑی تھی وہ یک طرفہ تھی (بولے تو ون وے تھی)، اچانک سامنےسے ایک موٹر سائیکل آ گئی جس کی بتی بھی نہیں تھی ، بدقت تمام میں نے بریک لگائی ورنہ ٹکر لازمی […]
اگر ہم پتھر کے زمانے میں ہوتے
اگر کسی دن ہم نیند سے بیدا رہوں اور پتا چلے کہ ہم مہذب دنیاکی آخری انسانی نسل ہیں اور آج کے بعد دنیا کی مادی اور سائنسی ترقی نہ صرف رُک جائے گی بلکہ اسے ریورس گئیر لگ جائے گا اور کچھ ہی عرصے میں زمین ویسی ہو جائےگی جیسی آج سے دو لاکھ […]
علامتی کہانیاں کیسی ہوتی ہیں
پچھلے کچھ عرصے سے نہ جانے کیوں الف کو یہ غلط فہمی ہوگئی ہے کہ میں اردوادب میں کچھ شُد بُد رکھتا ہوں، میں نے بھی الف کی یہ غلط فہمی دور کرنے کی کوشش نہیں کی ،اب اگر کوئی عزت دے رہا ہو تو اُسے روکا تو نہیں جا سکتا ۔اکثر اوقات الف مجھے […]
عہدوں کی بے توقیری
حال ہی میں امریکہ کے سپریم کورٹ کے جج کااسکینڈل سامنے آیا ہے ۔جج صاحب کانام کلیرنس تھامس ہے اور اُن پر الزام ہے کہ وہ اپنے ارب پتی دوست کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوتے رہے ہیں۔جج تھامس گزشتہ دو دہائیوں سے اپنی چھٹیاں پُر تعیش مقامات پر گزار رہے ہیں ، ذاتی […]
چیٹ جی پی ٹی اور موازنہ انیس و دبیر
شیکسپیئر کے انداز میں تعزیتی پیغام لکھ کر دکھاؤ۔ میر اور غالب کا موازنہ کرکے بتاؤ کہ اِن میں سے کون بڑا شاعر ہے؟واقعہ کربلا میں حق کے ساتھ کون کھڑا تھا ؟کڑاہی گوشت بنانے کی ترکیب بتاؤ۔ مجھے یش راج فلمز کے لئے ایک گانا تخلیق کرنا ہے، اُ س کے بول لکھ کر […]