کورونا ایس اوپیز کےتحت ملک بھرکے تعلیمی ادارے کل سے مرحلہ وار کھول دیے جائیں گے۔
تقریباً ساڑھے 6 ماہ کی بندش کے بعد کل سے چاروں صوبوں میں جامعات اورکالجوں کے ساتھ ساتھ نویں اوردسویں جماعت کی کلاسوں کا بھی آغازکر دیا جائے گا۔
کل سکول واپسی پر ہم لاکھوں بچوں کو خوش آمدید کہیں گے۔ یہ یقینی بنانا کہ ہر بچہ حصولِ علم کیلئےبحفاظت سکول جاسکے، ہماری ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ہم نےسکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کو #COVID19 کے حوالےسےصحتِ عامہ کے قواعد سےہم آہنگ بنانے کا بطورِ خاص اہتمام کیا ہے۔#SafeAtSchool
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 14, 2020
وزیراعظم عمران خان نے تمام اسکولز پبلک ہیلتھ سیکیورٹی رولزکے مطابق کھولنے کی ہدایت کی ہے۔ اور کہا ہے کہ اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہربچہ محفوظ طریقےسےاسکول جائےاورتعیم حاصل کرے،کل اسکول واپسی پر لاکھوں طلبہ کوخوش آمدید کہیں گے۔
خیال رہے کہ وفاق اور صوبوں کی تجاویز کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے دی تھی۔