منصفانہ انتخابات کے لیے سازش کی کڑیاں کھولنا لازمی ہے : مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کے عوام کا حق اُن کو واپس مل گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 75 کے ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دیے جانے اور دوبارہ پولنگ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کے عوام کا شکریہ، انہوں نے نہ صرف ووٹ دیا بلکہ ووٹ پر پہرہ بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ ‘جعلی صادق و امین کو ووٹ چور کی سند جاری، بکسہ چوری کی تصدیق، ووٹ چور عمران خان اغوا کار بھی نکلا‘۔

مریم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے لیکن ری پولنگ سے بڑا سوال ابھی باقی ہے کہ یہ سازش کہاں تیار ہوئی؟ چیف سیکرٹری، آئی جی، کمشنر اور دیگر سرکاری اہلکار کس کا حکم سن رہے تھے؟ منصفانہ انتخابات کے لیے ان سب کو کٹہرے میں لانا اور سازش کی کڑیاں کھولنا لازمی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے