اڈیالہ جیل : ملاقات کے لیے آنے والی لڑکی سے جیل میں زیادتی کی کوشش

‏اڈیالہ جیل میں وارڈر کی جانب سے لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ منظر عام پر آگیا؛ ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک شوکت فیروز نے وارڈر کو معطل کر دیا۔

‏زرائع مطابق گزشتہ ہفتے ایک نوجوان لڑکی (س ب) اپنے رشتہ داد ساتھ شام چار سے پانچ بجے دوران اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر ‏5 پر اپنی گاڑی میں آئی اور سکیورٹی عملہ کو بتایا کہ وہ جیل میں بند اپنے کسی رشتہ دار قیدی سے کاغذات سائن کروانا چاہتی ہے لہذا اسے اندر جانے کی اجازت دی جائے۔ اس پر وارڈر انجم رشید نے لڑکی ساتھ موجود آدمی کو کہا کہ چونکہ اب دفتری اوقات ختم ہو چکے لہذا وہ پہلے اندر جا کر معلوم کرے۔‏کہ اس وقت قیدی کو سائن لیے بلوایا جاسکتا ہے یا نہیں ؟۔جس پر وہ آدمی لڑکی کو گاڑی میں بیٹھا چھوڑ کر اندر چلا گیا۔

کچھ دیر بعد گیٹ نمبر5 پر سکیورٹی عملہ کو کال موصول ہوئی کہ لڑکی کی گاڑی کو اندر داخلے کی اجازت دی جائے۔ اسی اثنا میں انجم رحیم نے لڑکی کو کہا کہ آپ کو پارکنگ لاٹ معلوم نہیں ‏ہے اس لیے میں آپ ساتھ چلتا ہوں۔

یہ کہہ کر وارڈر انجم رحیم لڑکی ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھ گیا اور پھر چلتی گاڑی میں لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنا شروع کیا، جس پر لڑکی نے شور مچانا شروع کر دیا۔ دفتری اوقات ختم ہو چکے تھے اور موقع پر کوئی افسر نہ تھا اس لیے معاملہ وقتی طور رفع دفع کر دیا گیا مگر بعد ازاں ‏لڑکی نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات کو شکایت کی اور ساتھ ہی پی ایم پورٹل پر بھی آن لائن شکایت درج کروا دی۔ انکوائری بعد ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے وارڈر انجم رحیم کو معطل کر دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے