کراچی: گلستان جوہر میں باپ نے 24 سالہ نافرمان بیٹے کو چھری کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا، بعد ازاں پولیس نے موقع پرپہنچ کرملزم کوگرفتارکرلیا۔
بدھ کی صبح شاہراہ فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہربلاک 11 کچی آبادی کے مکان ایک نوجوان کوچھری کے پے در پے وارکرکے قتل کردیا گیا۔ مقتول کی شناخت 24 سالہ سہیل عرف سانول ولد سعید احمد کے نام سے کی گئی، جو درزی کا کام کرتا تھا۔
ایس ایچ شاہراہ فیصل غلام مرتضیٰ نے بتایا کہ مقتول سہیل کواس کے والد سعید احمد نے چھری کے پے در پے وار کرکے قتل کیا۔ پولیس نے اہل محلہ کی اطلاع پرموقع پرپہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ مقتول بیٹا اورگرفتارباپ کرائے کے ایک کمرے میں رہائش پذیر تھے اور ان کا آبائی تعلق جنوبی پنجاب خان پور کٹورہ سے ہے۔
گرفتارملزم فیکٹری میں مزدور ہے، جس کا کہنا ہے کہ مقتول بیٹا نافرمانی کرتا تھا اوراکثرلڑائی جھگڑا کرتا تھا، جس پراسے قتل کیا ۔پولیس نے گرفتارملزم کو تھانے منتقل کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔