ایران نے پاسدارانِ انقلاب کے نئے انٹیلیجنس چیف کا اعلان کر دیا

ایران نے جنرل محمد کاظمی کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد پاسدارانِ انقلاب کے نئے انٹیلی جنس چیف کا اعلان کر دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جنرل مجید خادمی کو پاسدارانِ انقلاب کی انٹیلی جنس تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

جنرل مجید خادمی اس سے قبل وزارتِ دفاع میں انٹیلی جنس پروٹیکشن آرگنائزیشن کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں صہیونی حکومت کے تہران پر حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ افسران شہید ہوئے تھے۔

ایرانی پاسدران انقلاب کے مطابق اتوار کو تہران پر اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی، ان کے نائب جنرل حسن محقق اور جنرل محسن باقری شہید ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے