سعودی عرب: زچگی کے بعد ملازمت پیشہ خواتین کو 3 ماہ تک تنخواہ کے قانون پر عمل شروع

ریاض: سعودی عرب میں زچگی کے بعد ملازمت پیشہ خواتین کو 3 ماہ تک تنخواہ کے قانون پر عمل شروع ہوگیا۔

سوشل سکیورٹی انشورنس پالیسی سے متعلق شاہی قانون کی منظوری 2 جولائی 2024 کو دی گئی تھی۔

سعودی جنرل سوشل انشورنس کے مطابق زچگی الاؤنس سعودی اور غیرملکی خواتین کے لیے یکساں ہوگا۔

قانونی شرائط کے مطابق زچگی الاؤنس ولادت کے فوری بعد سے 3 ماہ تک ادا کیا جائے گا۔

سعودی جنرل سوشل انشورنس کے مطابق اگر نومولود بیمار یا معذور ہو تو الاؤنس میں ایک ماہ کے لیے مشروط اضافہ ممکن ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے