اٹلی میں چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ

اٹلی کے شمالی صوبے بریشیا میں منگل کے روز ایک چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔

اطالوی نشریاتی ادارے RAI کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 75 سالہ مرد اور 60 سالہ خاتون شامل ہیں۔ حادثے میں طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

حادثے کے وقت ہائی وے سے گزرنے والے 2 ڈرائیور بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

طیارہ گرنے کے بعد جائے حادثہ آگ کی لپیٹ میں آگئی جس کے باعث ہائی وے پر دونوں اطراف کی ٹریفک معطل کر دی گئی۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے