امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ کے گرجا گھر میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا، 40 سالہ حملہ آور کا تعلق Burton شہر سے بتایا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور نے اپنی گاڑی چرچ کے دروازے سے ٹکرائی اور باہر نکل کر چرچ میں موجود لوگوں پر فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کے بعد گرجا گھر میں آگ بھی لگ گئی جس پر کچھ دیر بعد قابو پا لیا گیا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
پولیس نے شُبہ ظاہر کیا ہے کہ آگ حملہ آور نے ہی لگائی جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔