برطانیہ نے موٹاپے سے نمٹنے کیلئے ملک شیک اور ڈرنکس پر شوگر ٹیکس عائد کر دیا

برطانیہ میں موٹاپے سے نمٹنے کےلیے نئے اقدامات شروع کردیے گئے۔ حکومت نے ملک شیک، پیکڈ ملک اور ڈرنکس پر شوگر ٹیکس لگانےکا اعلان کردیا۔

برطانوی حکومت نے ڈرنکس میں 100 ملی لیٹر میں چینی کی حد 5 گرام سے کم کرکے ساڑھے 4 گرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چینی کی حد ساڑھے 4 گرام سے زائد ہونے پر شوگر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

بر طانوی وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹاپا بچوں کو زندگی کے بہترین آغاز سے محروم کردیتا ہے اور انتہائی غریب افراد کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔

وزیرصحت کا کہنا تھاکہ موٹے افراد زندگی بھر صحت کے مسائل سے دوچار رہتے ہیں اور ان کے علاج پر حکومت کے اربوں پاؤنڈ خرچ ہوتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ کیفے اور بازار میں ملنے والے ‘اوپن کپ’ ڈرنکس پر ٹیکس کا نفاذ نہیں ہوگا۔ نئے شوگر ٹیکس کا اطلاق یکم جنوری 2028 سے ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے