آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر نامزد کردیا گیا، ایرانی سرکاری میڈیا

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر نامزد کردیا گیا ہے۔

ایران کی مجلس خبرگان نے قوم سے اتحاد برقرار رکھنے اور ایرانی عوام سے نئے سپریم لیڈر سے وفاداری کا عہد کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایرانی مجلس خبرگان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے۔

رپورٹس کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے کبھی کسی سرکاری عہدے کے لیے انتخاب نہیں لڑا اور نہ ہی وہ عوامی ووٹ کے ذریعے منتخب ہوئے، تاہم وہ کئی دہائیوں سے سپریم لیڈر کے قریبی حلقے میں ایک بااثر شخصیت سمجھے جاتے رہے ہیں اور ان کے پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ بھی گہرے تعلقات بتائے جاتے ہیں۔

56 سالہ مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی جانشینی کے معاملے پر کبھی کھل کر بات نہیں کی۔

ایران میں عوام مجتبیٰ خامنہ ای کے سپریم لیڈر منتخب ہونے پر جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ نئے ایرانی سپریم لیڈر کے حوالے سے ہم سے منظوری لینی ہوگی۔ اگر اسے ہم سے منظوری نہیں ملتی تو وہ زیادہ دیر نہیں رہے گا‘۔

اس کے علاوہ اسرائیل نے بھی خبردار کیا تھا کہ نئے ایرانی سپریم لیڈرکو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے