نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات، سیاسی امور پر مشاورت

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان جاتی امرا میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ حالیہ بیان بازی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی معاملات، اتحادی جماعتوں کے ساتھ تعلقات اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ سیاست میں شائستگی اور برداشت کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، سیاسی اختلافات نظریات کی بنیاد پر ہونے چاہییں، ذاتی انا اور تلخی سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت ہی بہترین نظامِ حکومت ہے اور حکمرانی کا حق صرف عوام کو حاصل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے تحفظات ہمیشہ دور کیے گئے ہیں اور مسائل کا حل مذاکرات اور باہمی مشاورت میں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ "فتنۂ خواج” کے خلاف کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں اور ملک میں امن و استحکام کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے