ایران نے مذاکرات کیلئے امریکی شرائط کو مسترد کر دیا: ایرانی سرکاری میڈیا

ایرانی سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ ایران نے مذاکرات کے لیے امریکی شرائط کو مسترد کر دیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یک طرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کی۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روکنے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہم سے ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز آنے تک حملے روکنے کا کہا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ جنگ بندی میں تب تک توسیع کررہے ہیں جب تک بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا، اس لیے جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جائے گی جب تک کہ ایران کی تجویز پیش نہیں کی جاتی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے