لبنان میں اسرائیلی جارحیت، تازہ حملوں میں صحافی سمیت 5 افراد شہید

صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جنوبی لبنان پر حملہ کرکے صحافی سمیت 5 افراد کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے وادی بقاع میں ڈرون حملہ کرکے حزب اللہ کے 2 ارکان کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں میں لبنانی صحافی امل خلیل بھی جان کی بازی ہار گئیں، امل خلیل کی لاش تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے ملی۔

جنوبی لبنان کے قصبے ال خیام سمیت مختلف علاقوں میں منظم بمباری کی گئی، توپ خانے کا استعمال کیا گیا، رہائشی عمارتوں کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کردیا، مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل ضلع طائر سمیت مختلف علاقوں میں سڑکوں اور بنیادی انفرا اسٹرکچر کو تباہ کررہا ہے۔

ادھر لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جوابی کارروائی میں اسرائیلی فوجی گاڑی پرڈرون حملہ کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے