ہمارا المیہ

سوچا کہ خبر، فکر و نظر اور تجزیہ پر اپنا پوائنٹ آف ویو لکھوں کیوں کہ اس وقت میں بالکل فارغ ہوں ، میزائل
موٹر لگا کر "پلستر” کو پانی دینا ہے اور بجلی نہیں ہے. ایسے میں سوچا کہ آپ احباب کو کچھ نیا نیا سناؤں. سو خبر، فکر اور تجزیہ پر اپنا پوائنٹ آف ویو ملاحظہ کیجیے.

خبر

خبر صرف واقعہ بیان کرنے کا نام نہیں، بلکہ اصل خبر وہ ہوتی ہے جسے حکومت، سرمایہ دار مافیاز، اور مفاد پرست قوتیں عوام کی نظروں سے اوجھل رکھنا چاہتی ہیں، کیونکہ سچی خبر ہمیشہ طاقت کے ایوانوں میں بے چینی پیدا کرتی ہے بلکہ ان کی نیندیں اڑا کر رکھ دیتی ہیں.

فکر

اس میں دو رائے نہیں کہ حقیقی فکر وہی ہوتی ہے جو ضمیر فروشوں، مفاد پرستوں اور استخوان فروشوں کی نیندیں حرام کر دے، کیونکہ زندہ فکر ہمیشہ جمود، غلامی اور منافقت کے خلاف بغاوت کا اعلان ہوتی ہے اور طرزکہن سے بغاوت کرنے کے ساتھ تجدید نو کا اعلان کرتی ہے، جو بہرحال آسانی سے ہضم نہیں کی جاسکتی.

تجزیہ

اصل تجزیہ وہ نہیں جو خوشامد کے پردوں میں لپٹا ہو، بلکہ وہ ہوتا ہے جو سماج کو تلخ سچائیوں کے آئینے کے سامنے کھڑا کر دے، چاہے وہ سچ ہم سب کے لیے سننا دشوار ہی کیوں نہ ہو، یہ بھی ہم سب جانتے ہیں کہ مقتدر حلقوں سے لے کر عام آدمی تک، اصل تجزیہ سننا اور پڑھنا پسند ہی نہیں کرتا.

ہمارا المیہ

ہم سب دل پر ہاتھ رکھ کر سوچیں تو ہمارا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ہم سچائی کو جاننے کے باوجود اس سے نظریں چرا لیتے ہیں، بلکہ دم دبا کر سچائی سے بھاگ ہی جاتے ہیں، کیونکہ سچ انسان سے صرف سماعت نہیں بلکہ کردار، جرات اور تبدیلی کا تقاضا بھی کرتا ہے، جس کے لیے ہم تیار نہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے