عبداللّٰہ شفیق نے ویسٹ انڈیز میں تاریخ رقم کر دی!

عبداللّٰہ شفیق 49 سال بعد ویسٹ انڈیز میں 150 رنز بنانے والے پاکستانی بیٹر بن گئے۔

پورٹ آف اسپین ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹر عبداللّٰہ شفیق نے 160 رنز کی اننگز کھیلی، وہ 49 سال بعد ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ کرکٹ میں 150 سے زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل 1977 میں ماجد خان نے گیانا میں167رنز اسکور کیے تھے۔

پاکستان کی جانب سے بیرون ملک کھیلی گئیں 150 رنز سے زائد کی گزشتہ چار اننگز میں سے تین عبداللّٰہ شفیق کے نام ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے آخری بار 2023 میں سری لنکا کو اسی کے ملک میں شکست دی تھی۔

کلاس ہی کلاس ہے، عبد اللّٰہ شفیق کی شاندار اننگز پر ایان بشپ اور ہرشا بھوگلے بھی معترف

پاکستانی اوپنر عبد اللّٰہ شفیق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ناقابلِ شکست 160 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ناصرف پاکستان کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا بلکہ عالمی کرکٹ کے معروف مبصرین کی بھی بھرپور داد سمیٹ لی۔

ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر اور معروف کمنٹیٹر ایان بشپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عبد اللّٰہ شفیق کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دیکھنے کا انتظار رہے گا کہ عبد اللّٰہ شفیق انگلینڈ میں کیسا کھیلتے ہیں، ان کا مزاج اور تکنیک دونوں انتہائی شاندار ہیں، انگلینڈ ہمیشہ ایک مشکل امتحان ہوتا ہے، اگرچہ وہ یارکشائر کے لیے چند میچ کھیل چکے ہیں۔

دوسری جانب معروف بھارتی کرکٹ مبصر ہرشا بھوگلے نے بھی عبد اللّٰہ شفیق کی بیٹنگ کو سراہتے ہوئے لکھا کہ عبد اللّٰہ شفیق کی بیٹنگ دیکھ رہا ہوں، کتنی زبردست کلاس ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 344 رنز بنائے تھے، عبد اللّٰہ شفیق کی ناقابلِ شکست 160 رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان نے پہلی اننگز میں 387 رنز بنائے، یوں قومی ٹیم کو 43 رنز کی اہم برتری حاصل ہوئی۔

اس شاندار کارکردگی کے ساتھ عبد اللّٰہ شفیق ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ میں 150 یا اس سے زائد رنز بنانے والے پاکستان کے صرف پانچویں بیٹر بن گئے، اس سے قبل یہ اعزاز حنیف محمد، وزیر محمد، ماجد خان اور سعید احمد کے پاس تھا۔

26 سالہ دائیں ہاتھ کے بیٹر نے اپنی اننگز کے دوران 323 گیندوں کا سامنا کیا اور 15 چوکے جبکہ 3 چھکے لگائے۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی سنچری تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے