حکومت کو آغاز میں ہی بڑی کامیابی مل گئی

شہباز شریف حکومت کو نئے مالی سال کے آغاز پر ہی برآمدات بڑھانے میں اہم کامیابی مل گئی۔

ادارہ شماریات نے جولائی 2026کے تجارتی اعداد و شمار جاری کرد یے۔

خطےکی غیر یقینی صورتحال کے باوجودپاکستان کی برآمدات میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور نئےمالی سال کے پہلے ماہ ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں31.09 فیصد کا اضافہ ہوا۔

جولائی2026 میں سالانہ بنیادوں پربرآمدات 9.54 فیصد بڑھ گئیں۔

جو لائی میں برآمدات 2 ارب93 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں جب کہ اس کے قبل جون میں حجم 2 ارب 24 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے