نیپال کے قصبے میگھولی میں ہاتھیوں کے36ویں سالانہ پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔
رائل چھٹوان نیشنل پارک میں منعقد ہونے والے اس سالانہ پولو ٹورنامنٹ میں امریکا،برطانیہ ،تھائی لینڈاور میزبان نیپال سمیت 8ٹیموں نے حصہ لیا۔
اس ایونٹ میں شامل ہاتھیوں کیلئے خصوصی ضابطے پر عمل کیا جاتاہے جس کے تحت ہاتھیوں کے قد او روزن کا خاص خیال رکھا جاتاہے جس کے تحت زائد وزن کے حامل ہاتھی اس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکتے۔
اس عالمی مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی میزبان ملک نیپال کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کی