بلوچستان کے ضلع بارکھان اور چاغی میں ایف سی اور حساس اداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں ہیں۔ کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ برآمد کیا جانے والا اسلحہ و گولہ بارود صوبے تخریبی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔
ایف سی ذرائع کے مطابق ایف سی کے عملے نے حساس اداروں کی اطلاع پر دالبندین سے ملحق سرحدی علاقےمیں کارروائی کے دوران زیر زمین چھپایا گئے انٹی ائیر کرافٹ گن کے 6200راؤنڈز برآمد کرلئے ہیں۔
اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ ایف سی اور حساس اداروں نے دوسری کارروائی بارکھان کے علاقے چھپر پہاڑ میں کی اور تخریب کاری کی نیت سے چھپایا گیا اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔
قبضے میں لئے گئے اشیاء میں16 مارٹر راؤنڈز 60کلوگرام بارود 50مائینز 40فیوز 46ڈیٹونیٹرز مختلف ساخت کے ہزاروں راؤنڈز اور دیگر تخریبی مواد شامل ہے۔