شوباز وزیراعلیٰ نہیں کہ ہر منصوبے پر اپنی تصویر لگائوں،پرویز خٹک

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم سیاست میں مال بنانے نہیں خدمت کےجذبے سے آئے ہیں،شو باز وزیراعلیٰ کی طرح نہیں کہ ہر منصوبے پر اپنی تصویر لگائوں۔

میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک نے سوال کیا کہ کیا ملک اس لیے بنا ہے کہ عوام کے لیے کچھ نہ کیا جائے ، انتخاب کے وقت بھڑکیں ماری جائیں؟

انہوں نے وفاقی حکومت سے میٹرو بس سروس کے لئے ریلوے کی زمین نہ دینے کا شکوہ بھی کیا اور کہا کہ ہم میٹرو بس سروس 6ماہ میں مکمل کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کو پولیس، اسپتال اور اسکولوں کو ٹھیک کرنے کا خیال نہ آیا، ہم سیاست میں خدمت کرنے آئے ہیں مال بنانے نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے