سعودی ولی عہد نے ’پاک بھارت مذاکرات‘ کو بھارت سعودیہ اعلامیے کا حصہ بنوا دیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ’پاک بھارت جامع مذاکرات‘ کو بھارت اور سعودی عرب کے مشترکہ اعلامیے کا حصہ بنوا دیا۔

بھارت سعودی عرب مشترکہ اعلامیے میں پاک بھارت جامع مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت جامع مذاکرات کی بحالی کے لیے درکار ماحول قائم ہونا چاہیے۔

بھارت سعودی عرب مشترکہ اعلامیے میں علاقائی استحکام اور پڑوسیوں کے اچھے تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا عفریت تمام اقوام اور معاشروں کے لیے خطرہ ہے، پلواما میں دہشت گرد حملے کی پُر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے بعد بھارت کا دورہ کیا جہاں بھارتی صحافیوں کی جانب سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر سے پاکستان کی مذمت کروانے کی بھرپور کی گئی۔

سعودی وزیر نے بھارتی صحافی کو یہ کہہ کر چپ کروا دیا کہ جب ہمارے پاس پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں تو ہم کیسے پاکستان کی مذمت کر دیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے