ملائیشیا میں اسلام کی توہین کرنے کے جرم میں ایک شخص کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
ملائیشین پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلام ﷺ اور اسلام کی توہین کرنے والے دیگر تین افراد کو بھی سزا سنائی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق چاروں افراد کو کمیونیکیشن نیٹ ورک کا مسلسل غلط استعمال کرنے پر سزا سنائی گئی۔
ملائیشین پولیس چیف نے عوام سے درخواست کی ہے کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پوسٹ شیئر نہ کی جائیں جس سے کسی کے مذہبی جذبات مجروح ہوں یا اشتعال انگیزی کا خطرہ ہو۔