قبائلی اضلاع میں عدالتی نظام کے بعد جیلوں کی منظوری دے دی گئی

پشاور: قبائلی اضلاع میں عدالتی نظام کے بعد جیلوں کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کےمطابق محکمہ داخلہ نے حوالات کو سب جیل قرار دینے کی سمری بھیجی تھی جسے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے منظور کرلیا جب کہ حوالات کو سب جیل قرار دینے کی منظوری صوبائی کابینہ سے بھی لی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ سمری کی منظوری کے بعد قبائلی اضلاع میں 15 حوالات کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے، ضلع شمالی و جنوبی وزیرستان، اورکزئی میں 2 حوالات، ضلع خیبر میں 3 جب کہ ضلع کرم، مہمند اور باجوڑ میں 2،2 حوالات کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کےمطابق سب جیل کا درجہ ملنے کے بعد عدالت سپرنٹنڈنٹ جیل کو وارنٹ بھیجا کرے گی، سب جیلوں کی سیکیورٹی کی ذمہ داری لیویز فورس کی ہوگی۔

لیویز اور خاصہ دار کو پولیس اختیارات مل گئے

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا نے بھی 2 آرڈیننس پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت قبائلی اضلاع میں لیویز اور خاصہ دار فورس کو پولیس کے اختیارات مل گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہےکہ لیویز فورس کا اپنا ڈی جی اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ہوگا، دونوں افسران کا تعلق پولیس سے ہوگا اور ہر قبائلی ضلع میں لیویز فورس کا سربراہ ڈی پی او ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں فورسز کو مرحلہ وار پولیس میں ضم کیا جائے گا، خاصہ دار اور لیویز فورس اب تک وفاقی حکومت کے تحت کام کر رہی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے