قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے سالانہ 100 ارب روپے خرچ کرنے کا منصوبہ ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع کی ترقی کےلیے سالانہ 100 ارب روپےخرچ کرنے کا منصوبہ ہے اور دس سال تک سالانہ 100 ارب روپے قبائلی اضلاع پر خرچ کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، سابق فاٹا کے دس سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے مشاروت شروع کی جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فاٹا کی ترقی کے لیے مشاورتی عمل باجوڑ سے شروع ہوگا اور ترقیاتی پروگرام کے لیے مشاورتی عمل 3 ہفتوں تک جاری رہے گا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قبائلی عوام علاقے میں بےمثال ترقی دیکھیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے