لاہور: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال آج نیب لاہور بیورو کا دورہ کریں گے جہاں وہ بیورو میں جاری انکوائریز پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق چئیرمین نیب لاہور بیورو میں مقدمات کی تحقیقات خصوصاً میگا کرپشن اور وائٹ کالر مقدمات پر پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے جسٹس (ر) جاوید اقبال نیب لاہور میں شریف فیملی کے مقدمات پر حمزہ شہباز کے الزامات کا بھی جائزہ لیں گے اور حمزہ شہباز کے نیب پر الزامات اور تحقیقات پر اثرانداز ہونے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور میں شریف فیملی کی خواتین کو پیشی کے بجائے تفصیلی سوالنامہ بھجوانے پر بھی غور ہوگا۔