اورماڑہ واقعہ: دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر پاکستان کا ایران سے احتجاج

اسلام آباد: اورماڑہ میں 14 افراد کی شہادت پر قاتلوں کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے پر پاکستان نے ایران سے شدید احتجاج کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ نے اس حوالے سے ایک احتجاجی مراسلہ اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کو بھیجا ہے جس میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ کالعدم تنظیموں کے گروپ کے خلاف کارروائی کے لیے پہلے بھی ایران سے کئی بار مطالبہ کیا، پاکستان اس سرگرمی س متعلق ایران سے پہلے ہی انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کرچکا تھا، بدقسمتی سے اس ضمن میں ایران کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران سے تعلق رکھنےو الے دہشتگردوں کی جانب سے 14 افرد کا قتل انتہائی تشویشناک ہے۔

واضح رہےکہ 18 اپریل کو بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں نے بس سے اتار کر 14 افراد کو شناخت کرکے شہید کیا جس میں پاک بحریہ کے اہلکار بھی شامل تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے