اسلام آباد: حکومت نے عوام کو ٹیکنالوجی کاروبار کے آئیڈیاز رجسٹر کروانے کی پیشکش کردی۔
وفاقی وزیر برائے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آپ کے پاس ٹیکنالوجی کاروبار کا آئیڈیا ہے، آپ کو لگتا ہے، آئیڈیا میں دم ہے، جولائی میں اپنا آئیڈیا وزارات سائنس و ٹیکنالوجی کو رجسٹر کروائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے ماہرین بھی آپ کے آئیڈیا سے متاثر ہوئے تو ہم آپ کے آئیڈیا کو 70 سے 100 فیصد تک سرمایہ دیں گے۔