پڈعیدن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار، 13 کنٹینرز الٹ گئے

ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث کراچی سے لاہور جانے والی متاثرہ ٹرین کے 13 کنٹینرز الٹ گئے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق پڈعیدن میں ابراہیم شاہ کے مقام پر مال گاڑی کی 13 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے بعد کراچی سے لاہور اور پشاور جانے اور وہاں سے کراچی آنے والی ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے سکھر اور کوٹری سے امدادی ٹرین طلب کر لی گئی ہے جب کہ اپ اور ڈاؤن ٹریک بند کردیے گئے ہیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکھر اور روہڑی طلب کی گئیں امدادی ٹرینیں پہنچ گئیں، کراچی سے پنجاب کے درمیان دونوں ٹریک کی بحالی میں وقت لگے گا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق گرین لائن ایکسپریس کو پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر جب کہ خیبر میل کو باندھی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔

ادھر ملت ایکسپریس کو رانی پور ریلوے اسٹیشن اور کراچی سے سکھر آنے والی سکھر ایکسپریس کو نواب شاہ میں روکا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے