شہباز کے بعد آصف زرداری بھی این آر او لینے چل پڑے

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کے بعد اب آصف علی زرداری بھی این آر او لینے چل پڑے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ملک لوٹنے والے چور اور ڈاکو سیاستدانوں کو باہر جانے کی اجازت دے دیں اور آرام سے حکومت کریں لیکن عمران خان نے ان کی بات نہیں مانی، آج سب کرپٹ سیاستدان اکھٹے ہو کر احتجاج کرنے جا رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم آج چور سیاستدانوں کو این آر او دے کر باہر جانے دیں تو اپوزیشن کا اتحاد ایک گھنٹے میں ٹوٹ جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا یہ سچ ہے کہ ملک میں مہنگائی ہو رہی ہے لیکن اس کے ذمہ دار عمران خان نہیں بلکہ سابق حکمران ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب مارے جائیں گے کیونکہ عمران خان این ار او دینے کی بجائے کرپشن کے خلاف بھل صفائی کر رہے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا بین الاقوامی سازش ہو رہی ہے کہ سی پیک ریلوے میں نہ آئے، گوادر اور تفتان تک ٹریک نہ جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ خسارے میں چلنے والی غریب کی ٹرینیں بند کرنے کی بات کرنے والوں نے سندھ کو ایڈز زدہ کر دیا ہے۔

شیخ رشید سے جب وزیراعظم عمران خان سے کیا جانے والا سوال پوچھا گیا کہ حکومت کرنا آسان ہے یا اپوزیشن تو ان کا جواب تھا کہ ایسے سوال عمران خان سے پوچھیں، ان سے نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے