لندن: بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر شیکھر دھون انگوٹھے کی انجری کے باعث ورلڈکپ سے تین ہفتوں کے لیے باہر ہوگئے۔
شیکھر دھون آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انگوٹھے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کا اسکین کیا گیا جس کی رپورٹ کے مطابق شیکر دھاون کا انگوٹھا فریکچر ہے۔
شیکھر دھون ورلڈکپ کے آئندہ میچز نہیں کھیل سکیں گے، رواں ماہ بھارت کو نیوزی لینڈ، پاکستان، افغانستان، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔
شیکھر دھون ورلڈکپ میں بھارت کے اہم ہتھیار ہیں اور انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔