پی سی بی گورننگ بورڈ نے ٹیم، مینجمنٹ اورسلیکشن کمیٹی کے احتساب کی منظوری دیدی

لاہور: پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

پی سی بی گورننگ بورڈ نے ورلڈ کپ کے بعد ٹیم ، مینجمنٹ ، سلیکشن کمیٹی کے احتساب کی منظوری دے دی، چیئرمین کی جگہ ایم ڈی کو تمام بڑے اختیارات منتقل ہوگئے، کوچز اور سلیکشن کمیٹی ممبران کے تقرر اور ڈومیسٹک کرکٹ کا اختیار بھی ایم ڈی کے پاس ہوگا تاہم کپتان کا انتخاب چیئرمین کے پاس ہی رہے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ورلڈکپ کے بعد تمام کھلاڑیوں، ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔اس حوالے سے چیئرمین مزید تجویز کیلے رپورٹ پیش کریں گے۔
ایم ڈی وسیم خان نے اپنے دورہ انگلینڈ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ پلیئرز اور آ فیشل ایکسچینج پروگرام شروع ہوگا جب کہ بورڈ ممبران نے ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا اورآ ئندہ میچوں میں ٹیم سے عمدہ کارکردگی کی توقع کا اظہار کیا۔

ایم ڈی نے واضح کیا کہ آئندہ سال پاکستان ایشیاء کپ اور ٹی ٹوئنٹی کی میز بانی کرے گا جس پرگورننگ بورڈ اراکین نے ایشیا کپ کی میزبانی ملنے پر چیئرمین پی سی بی کو مبارکباد دی۔ ایشیاء کپ پاکستان میں کرکٹ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے