حج کی پہلی پرواز 214 عازمین کو لے کر لاہور سے مدینہ روانہ

لاہور: حج آپریشن کا آج سے آغاز ہوگیا ہے پہلی نجی پرواز عازمین حج کو لے کر لاہور سے مدینہ منورہ روانہ ہوگئی ہے۔

لاہور سے مدینہ جانے والی پہلی پرواز 214 عازمین حج کو لے کر صبح 4 بج کر 45 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے روانہ ہوئی۔

حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر مذہبی امور سعید الحسن سمیت دیگر حکام نے عازمین حج کو رخصت کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعید الحسن کا کہنا تھا کہ عازمین کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، وہ مناسک حج کے دوران پاکستان کی سلامتی کے لیے بھی دعائیں کریں۔

سرکاری اسکیم کے تحت کل سے حج آپریشن کا آغاز ہوگا اور 17 اگست سے حاجیوں کی واپسی شروع ہوگی اور پوسٹ حج آپریشن 14 ستمبر تک مکمل ہوگا۔

رواں سال پی آئی اے کی 300 خصوصی پروازوں کے ذریعے 65 ہزار سے زائد عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

حج آپریشن کے سلسلے میں اسلام آباد ائیر پورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جس کے تحت اسلام آباد ائیر پورٹ کے 10 خصوصی کاؤنٹرز کو مدینہ اور جدہ ائیر پورٹ سے لنک کردیا گیا ہے۔

22 ہزار عازمین کی امیگریشن اور پری کلیئرنس اسلام آباد ائیرپورٹ سے ہی مکمل کی جائے گی۔

حکومت نے حجاج کو مجموعی طور پر 5 ارب روپے کے قریب رقم واپس کرنےکا فیصلہ کیا ہے، وزارت مذہبی امور کےمطابق فی حاجی 30 سے 50 ہزار روپے تک واپس کیےجائیں گے۔

رقوم واپسی کا فیصلہ حتمی منظوری کے لیے وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے