وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نام کھلا خط

مکرمی ومحترمی جناب وزیر اعظم پاکستان عمران خان۔
اسلام علیکم !
امید ہے کہ مزاج اچھے ہوں گے۔

جیسا کے آپ کے علم میں ہے بھارتی زیر انتظام جموں کشمیر میں آزادی کی ایک شورش زدہ تحریک عروج پر ہے۔بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد آپ کی حوصلہ افزا اقدامات کی بنا پرجموں کشمیر کو دنیائے عالم کی جانب سے مرکزیت ملنے لگی ہے،اس وقت جموں کشمیر جہاں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔خونی لکیر کے دونوں اطراف کلسٹر بموں، کشمیری مارٹر،سنیپر شارٹس اور دیگر فوجی طاقت کا نشانہ بن رہے ہیں۔ پیلٹ بلٹ اور مارٹر سے کشمیر کی بقاءکی جنگ لڑنے والی نسل نو کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہاہے۔غرض کہ 5 اگست کے بعد جموں کشمیر کے حالات انتہائی مخدوش ہیں۔

آپ کی مختلف مواقعوں پر وادی کے اس پاراور خونی لکیر اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کالز آتی ہیں،آزادکشمیر اسمبلی میں آپ نے کشمیریوں کے سفیر بننے کا اعلان کرکے دونوں اطراف کے کشمیریوں کی دلجوئی کی۔ نکیال سیکٹر میں آٹھویں کلاس کے ایک بچے زین کی پہلے پیپر میں شمولیت کے لیے جاتے شہادت ہو یا پلوامہ میں 15دسمبر2018ءکو آٹھویں کلاس کے عاقب کی شہادت یا گزشتہ روز بھارتی کی سفاک فوج کی جانب سے عباس پورتروٹی پونچھ میں 7سالہ صدام حسین کو سنیپر شارٹ سے شہادت ہو، جموںکشمیر کی دھرتی کو سینچنے والے شہید بچوں کو فراموش کرنا ایک ناممکن عمل دکھائی دیتا ہے۔

کشمیر گروپ آف ایڈوانس میڈیا #KGOAM ایک سوشل سیکٹر صحافتی فورم ہے۔جس کی کال پہ حکومت آزادکشمیر نے تعاون کرتے ہوئے 4جنوری 2019ءکوبھارتی مقبوضہ جموں کشمیر،گلگت بلتستان اور جموں کشمیر میں خونی لکیر کے دونوں اطراف اس تحریک کے دوران شہید کیے جانیوالے طلبہ وطالبات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی یاد میں خصوصی دن منایا گیا ۔جس میں ان شہید طلبہ وطالبات کے پورٹریٹس آویزاں کیے گئے ،ان بچوں کی یاد میں موسم بہار کی شجر کاری کو منسوب کرتے ہوئے اس مہم دن آغاز کیا گیا۔

اس ضمن میں راقم نے آپکو ایک خط بھی لکھا جس کا جواب ایک فون کال کی صورت میں آپ کے آفس نمائندے نے دیا،اس خط میں میں راقم نے بعینہ شجر کاری وکشمیری بچوں کے خصوصی دن کی جانب توجہ مبذول کرائی تھی۔

جناب وزیر اعظم پاکستان!

ہم دوسری بار 4 جنوری 2020ء کو جموں کشمیر کی دھرتی کو سینچنے اور زیر عتاب کشمیری بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

میری گزارش ہے آپ ہماری مہم ریڈ ٹو گرین کشمیر #RedToGreenKashmir کا حصہ بنیں، آپ 4 جنوری 2020ءکو سیز فائر لائن کے کسی سیکٹر میں تشریف لائیں جہاں جموں کشمیر کے اس پار سے ہجرت کرکے آنیوالے کشمیری بچے بھی موجود ہوں،ریڈٹو گرین کشمیر کی ٹیم کی جانب سے شجر کاری مہم بہار کو اس بار شجر کاری کو شہدائے ریاست جموں کشمیر کے نام سے منسوب کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، آپ اولا پاکستان میں کیجانیوالی شجرکاری کو کشمیری شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان کریں۔

ثانی آپ شہید بچوں کے والدین،اساتذہ ،کلاس فیلوز،سیاسی جماعتوں کے قائدین،کارکنان ،صحافی،وکلاء،ڈاکٹرز اور سول سوسائٹی کے دیگر ممبران کے ہمراہ یہاں آکر ایک پودا لگا کربہار کی شجرکاری مہم کا آغاز جموں کشمیر کے شہداءکے نام کریں،سیز فائر لائن کے شہریوں اور وادی کے اس پار سے اپنی دھرتی سے بھارتی زیر عتاب ہوکر یہاں آنیوالے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وادی کے اس پار کشمیریوں کو ایک پر امن پیغام دیں ،جس سے دنیا بھر میں ایک مثبت پیغام جائے گا بلکہ ہمارے وادی کے اس پار سینہ سپر کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے حوصلے بھی مزید بلند ہونگے۔

جناب وزیر اعظم پاکستان!آپ اور آپ کا ملک ہمارا سفارتی سطح پر حامی ہے۔ ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ ریاست پاکستان کے انتظامی سربراہ کی حیثیت سے آپ اس مہم کی خود سے قیادت کرتے ہوئے پاکستان میں بہار 2020ء کی شجر کاری جموں کشمیر کےشہداءکے نام منسوب کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کریں گے۔اس ضمن میں ذرائع ابلاغ سے جہاں ہماری جانب سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔وہیں آپ بھی ذرائع ابلاغ اور سول سوسائٹی کو اس مہم ریڈ ٹو گرین کشمیر RedToGreenJammuKashmir# کے مہم کے مخصوص ایونٹ کے لیے ایک خصوصی ویڈیوپیغام بھی بھجوائیں جودنیا بھر میں آپ کے فالورز اور کشمیریوں تک بہم پہنچ سکے۔

اس مہم کے لیے خصوصی ہیش ٹیگ RedToGreenJammuKashmir # مقرر کیا جارہا ہے۔جس کے تحت جموں کشمیر گلگت بلتستان اور بھارتی مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر سے کشمیری اس مہم کے لیے تصاویر اور ویڈیوز پیغامات سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے جموں کشمیر اور سیز فائر لائن پرانسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جانب توجہ دلوائیں گے۔ امید ہے کہ آپ ریڈ ٹو گرین کشمیر #RedToGreenJammuKashmirمہم کے لیے ہماری اس کاوش کو جلا بخشیں گے۔اللہ آپ کا اور ہمارا حامی و ناصر ہو۔آمین
ہمیں آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔

والسلام
آپ کا خیر اندیش
سخاوت خان سدوزئی سی ای او کشمیر گروپ آف ایڈوانس ویب میڈیا نیوز نیٹ ورک،#KGOAM
ٹیم ریڈ ٹو گرین کشمیر #RedToGreenJammuKashmir
03449008242whatsapp

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے