امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے پر سابق بھارتی فوجی افسر بھی پاکستان کی مؤثر خارجہ پالیسی کے معترف ہو گئے۔
بھارتی میجر جنرل (ر) یشپال مور نے کہا کہ پاکستان کےثالثی کےکردار میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت اور صلاحیت نےکردار ادا کیا۔
یشپال مور نے کہا کہ پاکستان نےحالیہ جنگ میں مکمل غیرجانبدار مؤقف قائم رکھتے ہوئے فریقین کا اعتماد جیتا، پاکستان نے ایران پر حملوں اور ایرانی سپریم لیڈرکی شہادت کی شدید مذمت کی جبکہ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر نے لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔
خیال رہے کہ ایران اور امریکا کی جنگ میں خاموشی اختیار کرنے پر بھارت میں بی جے پی سرکار اور وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا پر بھی تجزیہ کاروں کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے پر پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی جا رہی ہے۔