پنجاب کی "پگ”

گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی ملک میں سیاسی گرما گرمی کا بھی آغاز ہوچکا تھا۔جو کہ ابھی بھی عروج پر ہی ہے۔اس گرمی کے ساتھ سیاسی گرمی بھی شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ہر کوئی ایک دوسرے کے خلاف الفاظ کے نشتر چلانے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔اب لگتا ہے موسم ٹھنڈا ہو یا گرم،جب تک نئے الیکشن کا اعلان نہیں ہوجاتا،تب تک ملک سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار رہے گا۔

وفاق اور ملک کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب اس وقت سیاسی اور آئینی بحران کا شکار ہے۔شہر اقتدار میں،جہاں اقتدار کی جنگ جاری ہے۔وہی ساتھ پنجاب میں بھی وزارت اعلی کی جنگ عروج پر ہے۔جیسے تیسے بھی آخر کار حمزہ شہباز نے وزارت اعلی کا حلف تو اٹھا لیا تھا۔لیکن حمزہ شہباز پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کےووٹ سے کامیاب ہوئے تھے۔حمزہ شہباز کو حلف اٹھائے پانچ ہفتے ہی ہوئے تھے۔ کہ وفاق کی طرح پنجاب حکومت بھی جو مختلف کندھوں کے رحم وکرم سے بنی تھی۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے صدارتی ریفرنس پر فیصلہ دیتے اور آئین 63 اے کی تشریح کرتے ہوئے جو فیصلہ دیا ہے اس کے بعد پنجاب حکومت دھڑام سے گر گئی ہے۔عدالت عالیہ کے اس فیصلے نے جہاں وفاقی حکومت کو ایک نئی مشکل میں ڈال دیا ہے وہی حمزہ شہباز اپنی کابینہ کو فائینل کرنے سے پہلے ہی اب آئینی اور قانونی طور پر اپنی وزارت عظمی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

گورنر پنجاب کے حوالے سے دیکھا جائے تو ابھی تک عجیب سی صورتحال بنی ہوئی ہے۔پانچ ہفتے صوبہ پنجاب،گورنر اور کابینہ کے بغیر چلتا رہا۔حکومت پنجاب گورنر کو ہٹانے کے در پہ رہی،لیکن صدر پاکستان گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اپنے عہدے پر کام سر انجام دینے کا حکم دیتے رہیں۔یوں ملک پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ لاوارث اور بےیارومدگار رہا،لیکن واہ مجال ہے کسی کے سر پہ جو ں تک رینگی ہو۔عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن جو کچھ پنجاب اسمبلی میں ہوا،کسی شرمندگی سے کم نہیں۔اسمبلی کے اندر گالم گلوچ سے لیکر مکے،ڈھوڈوں،دھونسوں تک جا بات پہنچی،وزیراعلی کے امیدوار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہی زخمی بھی ہوئے۔لیکن یہ اقتدار ایسی چیز ہے کہ ملک وقوم اورعزت ولحاظ اس کے آگے کوئی معنی نہیں رکھتے۔

سابق وزیراعلی عثمان بزدار کے استعفی کے بعد پنجاب سیاسی اور آئینی بحران کا شکار ہوچکا تھا۔اور یہ بحران ہے کہ ابھی بھی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا،اور نہ یہ ہمارے جمہوریت پسند چاہتے ہیں کہ یہ بحران ملک سے ختم ہو۔حمزہ شہباز کے وزیراعلی بننے کے بعد،اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کے خلاف الیکشن کمیشن کو جو ریفرینس بھیج رکھا تھا۔الیکشن کمیشن نے تین رکنی بینچ کے تحت فیصلہ سناتے ہوئے،پاکستان تحریک انصاف کے 25منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کردیا۔اب ظاہر ہے عدالت کے حکم سےپنجاب میں دوبارہ ووٹنگ ہوگی،اب یہ تو وقت ہی طے کرے گا کہ پنجاب کا وزیراعلی کون ہوگا؟

اس وقت بنیادی سوال یہ ہے کہ ملکی معشیت اس وقت کہاں کھڑی ہے۔بھوک ننگ ملک کے گوڈے گوڈے چڑھی ہوئی ہے۔عام آدمی اس وقت پریشانی کا شکار ہے۔ان حکمرانوں نے حالات جس نہج تک پہنچا دیئے ہیں۔ شاید اس کو سنبھالنا اب کسی کے بس میں نہیں رہا۔عدم اعتماد لانے،اور اس کا ساتھ دینے والے اس وقت پریشانی کا شکار ہیں کہ یہ کیا ہو گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اب ہر روز کسی کے گھر پہنچے ہوتے ہیں،تو کبھی اپوزیشن کو عشائیہ پر مدعو کیا ہوتا ہے۔اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے۔کہ شہباز شریف خود کوئی بھی فیصلہ کرنے سے محروم ہیں۔شہباز شریف اور زرداری صاحب کہے رہے تھے کہ حالات کنٹرول سے باہر ہیں۔

عمران خان نے معشیت کا برا حال کردیا ہے۔مثال کے طور پر آپ کو پتا تھا کہ حالات خراب ہیں۔معشیت کا برا حال ہے۔جب عام انتخاب میں ڈیڑھ سال ہی رہتا تھا،تو آپ کو عدم اعتماد کا پنگا لینے کی ضرورت کیا تھی۔اور اب جب یہ پنگا لے ہی لیا ہے تو اس کا مقابلہ کرے،اپوزیشن میں ہوتے ہوئے تو آپ سابق حکومت کو افلاطون اور ارسطو بن کے ون پونے مشورے دیا کرتے تھے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مخالفین کا شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔حالانکہ پنجاب پچھلے 30 سالوں سے (ن) لیگ کے ہتھے چڑھا ہوا تھا۔اور اس شیر نے جو تباہی پنجاب میں پھیری ہے۔وہ کسی سے کوئی ڈھکی،چھپی نہیں۔اب دیکھتے ہیں کہ پنجاب کی "پگ” کس کے سر سجتی ہے۔سیاسی ماہرین کا کہنا تھا کہ اب موسم گرم ہو یا ٹھنڈا،ملک اب عام انتخابات تک سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار رہے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے