کے پی: ایم ڈی کیٹ کے بعد کمیشن امتحان میں بھی جدید طریقے سے نقل کا انکشاف

شاور: خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کے بعد پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں بھی جدید طریقے سے نقل کا انکشاف ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے مطابق محکمہ آبپاشی اور سی این ڈبلیو میں ایس ڈی او کی بھرتی کیلئے 24 جون کو ٹیسٹ ہوا جس دوران 18 امیدواروں کو نقل کرتے پکڑا گیا۔

کے پی پبلک سروس کمیشن حکام نے بتایا کہ امتحان کے دوران امیدواروں سے الیکٹرانک آلات، گائیڈ اور نقل کے دیگر مواد ملے تھے۔

پبلک سروس کمیشن کا کہنا ہےکہ نقل کرنے والے امیدواروں کے پرچے منسوخ کردیےگئے تھے اور ان امیدواروں پر ایک سال سے 3 سال تک امتحان دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

پبلک سروس کمیشن کے مطابق کمیشن نے دوبارہ امتحان کیلئے پبلک نوٹس جاری کردیا اور متعلقہ ٹیسٹ دوبارہ 23 دسمبر کو منعقد کیا جائےگا۔²

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے