پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔ کے ایس ای-100 انڈیکس 588 پوائنٹس کے اضافے سے 82 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے 7ارب ڈالر کے نئے قرض پروگرام کی منظوری، بینکنگ آئل اینڈ گیس سیمنٹ اور فارما سیکٹر میں پر اعتماد انداز میں سرمایہ کاری جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے۔

مثبت اسینٹیمنٹس کی وجہ سے کاروبار کے مجموعی دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری کے مثبت اثرات دیکھے جارہے ہیں اور 7 ارب ڈالر کے نئے قرض پروگرام کی منظوری سے سرمایہ کار متحرک ہوگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے