چار اکتوبر کو چاہے جتنی دیر لگے ہر صورت ہم ڈی چوک پہنچیں گے؛ وزیر اعلیٰ کے پی

اسلام آباد: وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر چار اکتوبر کے احتجاج کے حوالے سے بیان جاری کردیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ چاہے جتنی دیر لگے ہر صورت ہم ڈی چوک پہنچیں گے۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام آئین کے تحفظ، قانون کی پاسداری کے لیے خوف کے بت توڑ کر نکلیں گے،حقیقی آزادی کے لیے ہم جنگ لڑ رہے ہیں اور یہ اپنا حق واپس ملنے تک لڑتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور فارم 47 کی پنجاب حکومت جتنا بھی تشدد کرے ہم نے اپنا آئینی حق لینا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پرائیویٹ گاڑیوں کی پکڑ دگھڑ غیر قانونی اقدام ہے، پرائیویٹ گاڑی مالکان موٹروے پر اپنی گاڑیاں نہ لائیں نقصان کے ذمہ دار ہم نہیں ہوں گے۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت مالکان کر زدوکوب کرکے گاڑیاں پکڑ رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ پشاور سے دس بجے اور صوابی سے 11 بجے تک نکلیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے