وزیراعلی خیبرپختونخوا کا قافلہ راولپنڈی کے قریب پہنچ گیا، پولیس کی شدید شیلنگ

ڈی چوک اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے لیے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں آنے والا قافلہ راولپنڈی تک پہنچ گیا۔

ٹیکسلا کے علاقے ٹھٹہ خلیل کے مقام پر پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی جاری ہے۔

مظاہرین کی جانب سے پولیس پر جوابی پتھراؤ اور شیل اٹھا کر واپس پھینکنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شدید مزاحمت کے بعد پی ٹی آئی مظاہرین نے پتھر گڑھ کٹی پہاڑی کے مقام پر رکاوٹوں کو عبور کرلیا۔

پی ٹی آئی قافلے کے 8 سو کارکن پنڈی کی حدود میں داخل ہوگئے۔ مرکزی قافلہ پھتر گڑھ کٹی پہاڑی مقام پر رکاوٹیں ہٹا کر راستہ کلیئر کرنے میں مصروف ہے جس کے پیچھے پیدل شرکاء پیش قدمی کررہے ہیں۔ 26 نمبر چنگی پر کارکنوں نے ایک کرین اور ایک موٹرسائیکل کو آگ لگا دی۔

پی ٹی آئی احتجاج؛ فیض آباد پر پولیس کیساتھ تصادم کا مقدمہ، 250 ملزمان نامزد

راولپنڈی: فیض آباد پر پولیس کے ساتھ تصادم کا پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں 250 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈی چوک احتجاج کے لیے آنے والوں کا فیض آباد پر پولیس کے ساتھ تصادم ہوا، جس کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے 17 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ 250 ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت درج کیا گیا ہے، جس کے مطابق مظاہرین کے تشدد و پتھراؤ سے 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے جب کہ مظاہرین نے پولیس پٹرولنگ گاڑی بھی توڑ دی۔

مقدمے میں پنجاب مینٹی نینس آف پبلک آرڈر آرڈیننس 1960 کی دفعہ 16 بھی شامل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تعزیرات پاکستان کی مختلف 8دفعات بھی مقدمے میں شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے