’دانیہ کو عامر لیاقت کی بیوہ نہ کہا جائے‘، بشریٰ اقبال نے فتویٰ نکلوالیا

مرحوم مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ کہے جانے پر فتویٰ نکلوالیا۔

بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا پر ایک پبلک نوٹس شیئر کیا جس میں تمام میڈیا چینلز، لیگل کونسلرز ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور عوام سے باضابطہ طور پر درخواست کی گئی ہے کہ دانیہ ملک کو مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ نہ کہا جائے۔

بشریٰ اقبال کے پبلک نوٹس کے مطابق عامر لیاقت کی وفات کے وقت دانیہ ان سے طلاق یافتہ تھیں اور اب دانیہ حکیم شہزاد سے شادی شدہ ہیں۔

نوٹس میں درج ہے کہ’ دانیہ کا مرحوم عامر لیاقت سے شادی کا کوئی ریکارڈ بھی نادرا سسٹم میں موجود نہیں، عدم ثبوت اور فتوے کی صورت میں دانیہ کو عامر لیاقت کی بیوہ نہیں کہا جاسکتا اور نہ ہی دانیہ عامر لیاقت کی وراثت میں حقدار ہیں‘ ۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کا انتقال

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر دانیہ شاہ مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ تھیں،عامر لیاقت 9 جون 2022 کو انتقال کرگئے، بعد ازاں دانیہ نے عامر لیاقت کی بیوہ کے طور پر جائیداد میں حصہ طلب کیا تھا۔

دوسری جانب ان کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال اور بیٹی نے عامر لیاقت کی موت کی وجہ دانیہ ملک کو قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ بھی کیا تھا۔

بشریٰ اقبال نے دانیہ ملک پر الزام عائد کیا تھا کہ دانیہ نے عامر لیاقت کے ساتھ شادی نہیں بلکہ پیسوں کی خاطر ڈیل کی تھی۔

مزید برآں 2022 میں دانیہ کو عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں گرفتار بھی کیا جاچکا ہے جس کے کئی ماہ بعد عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے