مالاکنڈ: ہمسایوں کے درمیان راستے کے تنازع پر 5 افراد جان سے گئے

مالاکنڈ میں ہمسایوں کے درمیان راستے کا تنازع 5 افراد کی جانیں لے گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں پیش آیا جہاں ہمسایوں کے درمیان راستے کا تنازع ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ ہمسایوں کے درمیان تنازع اس قدر بڑھ گیا کہ اس میں 5 افراد جان سے چلے گئے جب کہ ایک شخص زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شادی والے گھر میں پولیس کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپا مارا، مزاحمت پر پولیس کانسٹیبل نے فائرنگ کی جس سے لڑکی کی ہلاکت ہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے