چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری حکومت سے ناراض ہو گئے

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کے معاملے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری حکومت سے ناراض ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کے معاملے پر وعدے پورے اور مشاورت نہ کرنے پر حکومت سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے کوآرڈینیشن سے انکار اور مشاورت سے راہ فرار اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے بطور احتجاج گزشتہ ہفتے جوڈیشل کمیشن سے اپنا نام واپس لے لیا۔

تاہم اس فیصلے کی تصدیق یا تردید پیپلز پارٹی کی جانب سے نہیں کی جارہی اور فی الوقت خاموش رہنے کی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے