ایبٹ آباد: اسکول میں گیس ہیٹر پھٹنے سے 6 طلبہ جھلس کر زخمی ہو گئے۔
ایبٹ آباد میں پرائمری اسکول نمبر 4 میں گیس ہیٹر پھٹنے سے چوتھی جماعت کے 6 طلبہ جھلس کر زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور جھلسنے والے طلبہ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کیا۔
گیس ہیٹر پھٹنے سے جھلس کر زخمی ہونے والے طلبہ میں سفیان ، معاویہ ،عاشر ، امام حسنین ، عمیر اور فرید شامل ہیں۔