آج کی دس اہم ترین خبروں پر مشتمل آئی بی سی اردو کا نیوز بلیٹین؛2 فروری 2025

سب سے پہلے اہم ترین خبروں کا خلاصہ

ہائیکورٹ میں دیگر عدالتوں سے ججز کی تعیناتی، اسلام آباد کی تینوں بارز کا ہڑتال کا اعلان
وکلا کا 26 ویں ترمیم کیخلاف اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان
جمیعت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین بناکر پاکستان کو شمالی کوریا بنادیا گیا:
حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر وزیراعظم کا کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینےکا فیصلہ
لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں، موٹرویز بند
شام کے عبوری صدر احمد الشرع پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
سعودیہ سے بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ 10 ملزمان کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار
چینی کمپنی کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے اوپن اے آئی نے نیا اے آئی ماڈل مفت جاری کر دیا
راولپنڈی ؛بہنوئی اور دوست کی لڑکی سے متعدد بار زیادتی، حاملہ ہونے پر قتل کردیا اور لاہور میں ماں نے تین سالہ بیٹی کو قتل کر دیا .
فیک چیکٹ میں آج کی اہم خبر کیا ہے ؟
…………………………………………………………….
یوٹیوب لنک

بڑھتے ہیں خبروں کی تفصیل کی جانب

اسلام آباد کی تینوں بارز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دیگر ہائیکورٹس سے ججز کی منتقلی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے پیر کے روز ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ بار کونسلز کے مشترکہ اجلاس نے 3 ججزکے اسلام آباد ہائیکورٹ منتقلی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ کے ذریعے میڈیا کو فتح کرلیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کو فتح کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
…………………………………………………………….
فیس بک لنک
https://www.facebook.com/share/v/18DukUbnhE/

وکلا برادری نے 26 آئینی ترمیم کے خلاف 10 فروری کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کردیا۔ لاہور ہائی کورٹ بار کے تحت ہونے والے آل پاکستان وکلا کنونشن کے مشترکہ اعلامیے میں سپریم جوڈيشل کونسل کا اجلاس فوری منسوخ کرنے، 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل دینے اور ترمیم کے خلاف درخواست پر سماعت براہِ راست نشر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
…………………………………………………………….
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہےکہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنا کر پاکستان کو شمالی کوریا بنادیا گیا ہے۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو پیکا ایکٹ پر دستخط نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن اگلے ہی روز دستخط کر دیے۔حافظ حمداللہ نے سوال کرتے ہوئے مزید کہا کہ کیا ایک اعلیٰ ترین منصب پر فائز شخصیت کا یہ رویہ مناسب ہے؟ آج کی حکومتی پارٹیاں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی اپوزیشن میں پیکا قانون کو سیاہ قانون کہا کرتی تھیں، کیا یہ کھلا تضاد دوغلاپن اور رنگ برنگی نہیں ہے؟
…………………………………………………………….
وفاقی حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کی جانب سے ایک ہدایت نامہ تمام وزارتوں کو جاری کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ایک سال میں ہونے والی اصلاحات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعظم نے ایک سال میں مختلف وزارتوں اور محکموں میں دی گئی نوکریوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔وزارتوں سے جواب طلب کیا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات لانے میں کتنی کامیابی ملی۔

…………………………………………………………….

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث متعدد پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔
…………………………………………………………….
شام کے عبوری صدر احمد الشرع پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے. غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق احمد الشرع کے ساتھ شام کے عبوری وزیر خارجہ اسد الشیبانی بھی موجود تھے، ائیرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمان بن عبد العزیز نے احمد الشرع کا استقبال کیا۔سعودی میڈیا کے مطابق دورہ سعودی عرب کے دوران احمد الشرع سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔

……………………………………………………………

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گداگری میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے، ملزمان کو گداگری میں ملوث ہونے پرسعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ترجمان کے مطابق ملزمان کا تعلق راجن پور،کشمور، نوشہرو فیروز، لاہور، پشاور، مہمند اور لاڑکانہ سے ہے، گرفتار ملزمان عمرہ ویزے پر سعودی عرب گئے تھے اور وہاں جاکر کئی ماہ سےگداگری کر رہے تھے۔
…………………………………………………………….

اوپن اے آئی کی جانب سے ایک نیا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل مفت جاری کیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق اس کی جانب سے پراڈکٹس لانچ کرنے کے عمل کی رفتار بڑھائی جا رہی ہے اور ایسا اس وقت کیا جا رہا ہے جب اوپن اے آئی کے مقابلے پر ایک چینی کمپنی ابھر کر سامنے آرہی ہے۔چینی کمپنی ڈیپ سیک کے اے آئی ماڈل کی حیران کن کامیابی کے بعد اب اوپن اے آئی نے o3 منی نامی اے آئی ماڈل متعارف کرایا ہے۔
…………………………………………………………….
راولپنڈی ؛بہنوئی اور اس کے دوست کی 21 سالہ یتیم لڑکی سے متعدد بار زیادتی، حاملہ ہونے پر قتل کردیا

راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے نتھہ چھتر بہن کے گھر مقیم 21 سالہ یتیم لڑکی کو بہنوئی نے دوست کے ساتھ مل کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور تشدد کیا جبکہ لڑکے نے حاملہ ہونے پر اُسے زہریلی گولیاں دے کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو زہریلی گولیاں دے کر قتل کیا اور پھر جرم چھپانے کیلیے لاش کو اچانک دفن کردیا۔ بعد ازاں واقعہ سوشل میڈیا پر اجاگر ہوا تو سی سی پی او خالد ہمدانی نے نوٹس لے کر قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کروایا جس میں لڑکی 8 ماہ کی حامہ ثابت ہوئی۔

لاہورکے علاقے کینٹ میں تین سالہ سوتیلی بیٹی کو قتل کرنے والی ماں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق لاہور کینٹ میں ملزمہ علینہ نے سوتیلی بیٹی حریم فاطمہ کو منہ پرکپڑا رکھ کرقتل کیا۔

…………………………………………………………….
آسٹریلیا میں کچھ عرصے قبل 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی قانون سازی کی گئی تھی جس پر عملدرآمد رواں سال کسی وقت ہوگا۔اب آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے مسلم ملک انڈونیشیا نے بھی ایسا ہی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں بچوں کو نقصان دہ آن لائن مواد سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی حد طے کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

…………………………………………………………….

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک یوٹیوبر نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بیٹی نے انہیں گھر سے نکال دیا ہے جو کہ بالکل غلط ہے۔انھوں نے کہا آپ کی اطلاع کےلیے عرض ہے کہ میری بیٹی تو خود میرے ہی گھر میں رہتی ہے، وہ مجھے کیسے نکال سکتی ہے۔ جس گھر میں ان کی بیٹی رہتی ہیں، وہ دونوں کا مشترکہ گھر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے