مہنگائی کے خلاف خواجہ سرا برادری کا منفرد احتجاج

کراچی: جینڈر انٹرایکٹو الائنس کی کال پر خواجہ سرا برادری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظاہرے میں جینڈر انٹرایکٹو الائنس کی رہنماؤں بندیا رانا، شہزادی رائے اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

مظاہرین نے اپنے منفرد انداز میں تبلے کی تھاپ پر رقص کرکے بھی احتجاج ریکارڈ کرایا اور کہا کہ مہنگائی نے معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص خواجہ سرا برادری کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔

احتجاج کے شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانے کے لیے فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے