کراچی میں سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں کار سے 2 لاشیں ملی ہیں۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی نے بتایا ہے کہ مرنے والوں کی عمریں 21 سے 34 سال کے درمیان ہیں۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق مرنے والے 34 سالہ شخص کی شناخت اسداللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ مرنے والے دوسرے شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے۔